5 مئی 2015 - 15:04
بوسنیا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں: ایرانی سفیر

بوسنیا اور ہرزیگوینا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر 'حسن رجبی' نے کہا کہ تہران سرائیوو کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی مکمل حمایت کرتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بوسنیا اور ہرزیگوینا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر 'حسن رجبی' نے کہا کہ تہران سرائیوو کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی مکمل حمایت کرتا ہے.ان خيالات كا اظہار ايراني سفير نے گزشتہ روز بوسنيا و ہرزيگووينا كے ايوان صدر كے نمائندے 'دراگان كوويك' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني حكومت اور تجارتي حلقے بوسنيا كے ساتھ دوطرفہ اقتصادي، تجارتي اور ثقافتي تعلقات بڑھانے ميں دلچسپي ركھتے ہيں.
حسن رجبي نے دراگان كوويك كو انكے تقرري پر ايراني صدر حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني كي مباركباد كا پيغام پہنچايا اور ايران كا دورہ كرنے كي دعوت بھي دي.
بوسنيا اور ہرزيگوينا كے ايوان صدر كے نمائندے نے اس موقع پر صدر حسن روحاني كے پيغام ملنے پر خوشي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ مستقبل قريب ميں ايران كا دورہ كريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲